|
یوٹیلیٹی اسٹو رز پر قیمتوں میں کمی نہ کی جاسکی
کر اچی : یو ٹیلیٹی اسٹو رز کا رپوریشن نے گھی تیل چینی اور دال کے نر خو ں میں کمی کا اعلا ن کیا تھا ۔ مگر آج کر اچی کے بیشتر یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر سابقہ نر خ پر ہی سامان فرو خت کر تے رہے ۔ گزشتہ روز یو ٹیلیٹی اسٹو رز کا رپو ریشن نے کئی اشیا ء کی قیمتو ں میں کمی کااعلا ن کیا تھا۔ کر اچی کے بیشتر اسٹورز پر صارفین سے آج سابق نر خ وصو ل کئے گئے ۔ جس کے با عث بیشتر اسٹو روں پر تلخ کلا می کے واقعات پیش آئے ۔ جن اسٹو روں پر نئے نر خو ں پر عملدرآمد ہو اوہا ں عوام نے اطمینان کا اظہا ر کیا ۔ یو ٹیلیٹی اسٹو رز کا رپو ریشن ہیڈ آفس اسلا م آباد سے گزشتہ رو ز جا ری ہو نے والے نوٹیفیکیشن کے مطا بق گھی،تیل ،چینی،اور دال ماش کے نر خ کم کئے گئے ہیں ۔ |