|
سندھ ہائی کور ٹ :کاربن ٹیکس کیخلاف درخواست دائر
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پرکاربن ٹیکس کے خلاف سہیل حمید ایڈووکیٹ نے آئینی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کاربن ٹیکس بجٹ کے ذریعے نہیں لگایا جاسکتا۔ نیا ٹیکس صرف آئین کے آرٹیکل ستر اور قانون سازی کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس سے ضرویات زندگی کی ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کاربن ٹیکس بنیادی انسانی حقوق اور آئین کی دفعہ ستراورستہتر کے خلاف ہے۔ آئینی درخواست میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے منشور کے برعکس کام کررہی ہے۔ |