aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sat, Jul 04 09, 11:44 AM PST
کے ای ایس سی: لاسز میں کمی،قانونی ترمیم کا مطالبہ
کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے لائن لاسز کی شرح پنتیس فیصد ہے۔انتظامیہ نے لائن لاسز میں کمی کے لیے پاور ایکٹ انیس سو دس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔کے ای ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نوید اسماعیل نے آج نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پرانی ڈسٹری بیوشن لائنوں اور بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب لائن لاسز بڑھ رہے ہیں جسے کم کرنے کے لیے ہر ماہ تقریبا ساٹھ ہزار کنکشنز منقطع کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ستر فیصد بجلی صنعتکار اور بااثر افراد چوری کرتے ہیں۔ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے پاور ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے۔

نوید اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئندہ چار سالوں میں کے ای ایس سی ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری اور پاور جنریشن کیلئے چھتیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیپرا سے باقی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح کے ای ایس سی کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بھی ماہانہ بنیاد پر کرنے کی درخواست کی ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
پاک ایران گیس منصوبہ: دستخط آج ہونگے
کےای ایس سی کا فیول بند، مزیدلوڈشیڈنگ کا خدشہ
حکمران معاشی ترقی میں سنجیدہ نہیں، اشفاق
رواں سال: غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
ویلیو ایڈڈ ٹیکس : آئی ایم ایف کو ضمانت نہیں دی، ایف بی آر
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ
تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر
دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنیکا فیصلہ موخر
کاٹن تجارت: پاکستان بھارت رکاوٹیں دور کرینگے
تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بندکرنیکافیصلہ مسترد
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved