|
توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کیا جائے، گیلانی
اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے توانائی کے فوری بحران پر قابو پانے کیلئے بیرونی وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔ملک میں توانائی کی ضروریات اور بحران کے حوالے سے بریفنگ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر مربوط پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلان کو حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے طویل المدت منصوبوں کیلئے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر پر توجہ دی جائے، مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیراعظم کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے مقامی آبادی خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ |