لاس ویگاس: ہالی وڈ کے معروف اداکار میٹ ڈیمن اور بین ایفلیک نے سوڈان کے علاقے دارفور کے متاثرین کے لئے امداد جمع کرنے والے خیراتی ادارے کی مدد کے غرض سے لاس ویگاس میں جوا کھیلا ۔اس کام میں ان کا ساتھ جیسن ،رے رومیو،جارج لوپیزاورالیکزینڈر مونٹل ولیمز نے د یا ۔دونوں دوستوں نے ریو ہوٹل میں جوا کھیلا اوراس سے حاصل ہونے والی رقم ’انف پروجیکٹ اور ’انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی ‘کو دے دی۔
کھیل کے آغاز میں ڈیمین حاوی رہے لیکن وہ جوئے کے کھیل کے ماہر ایفلیک کو اختتام میں شکست نہیں دے سکے ۔ ایفلیک اور ڈیمن کھیل کے پہلے حصے میں کھیلے بعد میں ایڈم سینڈلر،کیون جیمز،رے رومینو ،بریڈ گریڈ ،مونٹیل ولیمز ،مارٹن شینز اور شینن ایلزیبتھ نے بھی کھیل میں حصہ لیا۔