aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Sat, Jul 05 08, 05:49 PM PST
شاہ رخ بوڑھا ہے، عزیز مرزا
ممبئی: فلم ”قسمت کنکشن“ کے پروڈیوسر عزیز مرزا نے کہا ہے کہ اس فلم میں پہلے شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کا سوچا گیا تھا لیکن اس فلم کے مین کردار میں لڑکا پچیس ،چھبیس سال کا دکھایا گیا ہے لیکن شاہ رخ تو چالیس سے اوپر پہنچ گیا ہے اور بوڑھا ہو گیا ہے ان پر یہ رول سوٹ نہیں کرتا۔مرزا نے کہا کہ اس فلم میں سپورٹنگ رول جوہی چاولہ ادا کریں گی ان کا رول کم ہے لیکن جوہی نے اسے بہت اچھے طرح نبھایاتو کیوں میں کسی اور کو ان کی جگہ کاسٹ کرتا۔

مرزا نے کہا کہ اس فلم میں ایک جوان لڑکے کا کردار نبھانے کیلئے میرے نظر میں چاکلیٹ ہیرو شاہد کپور سب سے بہتر تھے اس لیے انھیں کاسٹ کیا گیا اور ان کے مد مقابل ہیروئن ودیا بالن ہیں۔مرزا نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ ودیا دیکھنے میں بڑی لگتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ اس فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ان کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قسمت کنکشن اٹھارہ جولائی کو ریلیز ہو جائے گی اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔

عزیز مرزا اس سے پہلے ”راجو بن گیا جنٹلمین“ یس باس“ پھر بھی دل ہے ہندوستانی“ اور ” چلتے چلتے “ فلم بنا چکے ہیں جبکہ ان کی سب فلموں میں شاہ رخ خان ہی ہیرو کا کردار ادا کرتے رہے۔مرزا نے مزید کہا کہ میں بہت عرصے سے فلم انڈسڑی سے باہر تھا لیکن اپنے بچوں کے کہنے پر دوبارہ سے کام شروع کیا ہے۔اس فلم کا اسکرپٹ میری بیٹی نے لکھا ہے جس کی میں نے صرف مدد کی ہے۔
یووراج بنڈل آف انرجی ہیں ،بپاشہ
جیڈ گوڈی کینسر کے مرض میں مبتلا
ادتیا پنچولی کے والد انتقال کرگئے
ثقافتی پروگرامز ضروری ہیں،ہنس راج
زید خان اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی
سری دیوی کی واپسی
ہنسیکاکوایکسیڈنٹ کاسامنا
رولنگ اسٹونز کے گانے نے مریض میں جان ڈال دی
انڈونیشیا کے یوم آزادی پر دلچسپ مقابلہ
فلم ٹروپک تھنڈر،ڈارک نائٹ سے آگے
1 2 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved