لندن: ہالی ووڈ کی اسٹار کیمرون دیاز اور ان کے بوائے فرینڈ پول اسکلفر نے ایک ساتھ رہنا شروع کردیا ۔ لندن کے جریدے کے مطابق دیاز اور اسکلفر کے رشتے کو ابھی صرف ایک مہینہ ہی ہوا ہے کہ انہوں نے ایک ساتھ رہنا شروع کر دیا۔ پول اسکلفر جوکہ لندن کے رہائشی ہیں انہوں نے لاس اینجلس میں اپنی گرل فرینڈ دیاز کے گھر میں رہناشروع کردیا۔ جوڑے کے قریبی دوست نے بتایا کہ کیمرون اور پول ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور ہر رات ایک ساتھ ہی گزارتے ہیں۔ پول کا لاس اینجلس میں کوئی گھر نہیں ہے لیکن وہ کیمرون کے گھر رہنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔