لندن: ہالی ووڈ کے سپراسٹار کرسٹن بیل نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ بچوں کیلئے نہیں۔ انہوں نے ہالی ووڈ میں بچوں کے کام کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کو بھی چائلڈاسٹار بننے کی اجازت نہیں دوں گا۔ بیل جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز آٹھ سال کی عمر میں کیا تھا اور جب انہیں فلم ایمپائر آف دی سن میں رول دیا گیاتھا جب انکی عمر بارہ سال تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں مانتاہوں کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز بچپن ہی سے شروع کیا لیکن میں سمجھتاہوں کہ ہالی ووڈ کا پریشر چھوٹے بچوں کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت ہی خاص وجہ ہے کہ کیوں بچے کم عمر میں ہالی ووڈ میں کام نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے کم عمر میں پیشہ وارانہ فیلڈ میں قدم رکھتے ہیں تو پریشر اور ٹینشنز انہیں آسانی سے گھیر سکتی ہیں جو بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔