ممبئی: بھارتی فلم ”تارے زمین پر “ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والے ننھے اداکار درشل سفاری اب اپنی دوسری فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔یہ فلم ایرانی ہدایتکار کی فلم ”چلڈرن آف ہیون“ کا ریمیک ہے جو آسکر ایواڈز کے لئے بھی نامزد کی جا چکی ہے۔اب بھارتی ہدایتکار پریا درشن اس فلم کو دوبارہ بنانے جا رہے ہیں۔
اس فلم کی کہانی بہن بھائی علی اور زہرہ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں علی کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے پریا درشن نے درشل کا انتخاب کیاہے جبکہ زہرہ کے کردار کے لئے ابھی اداکارہ کی تلاش جاری ہے ۔درشل نے اس کردار کو باخوبی نبھانے کیلئے فلم ’چلڈرن آف ہیون“ کو متعدد بار دیکھ چکے ہیں ۔