|
گاڈ تسی گریٹ ہو پر عرب امارات میں پابندی
دبئی: بالی وڈ فلم انڈسٹری کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ”گاڈ تسی گریٹ ہو“ کی متحدہ عرب امارات میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس فلم میں اسلامی تعلیمات کی تضحیک کی گئی ہے جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں اس فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فلم ہالی وڈ کی کاپی کی گئی ہے جو کہ دو ہزار تین میں ریلیز ہوئی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم میں امیتابھ بچن گاڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں اوراس کے پاس ہر مشکل کا حل ہے۔ اس فلم کے دوسرے کرداروں میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ |