|
انڈونیشیا کے یوم آزادی پر دلچسپ مقابلہ
جکارتہ: انڈونیشیا میں ہر سال یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت جکارتہ میں درختوں پر چڑھنے کا مقابلہ ہوتا ہے۔ وہاں یہ کھیل پنجت پیننگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس سالانہ مقابلے میں ہر سال سینکڑوں افراد حصہ لیتے ہیں۔اس کھیل میں کھلاڑی تیزی سے درخت پر چڑھتے ہیں اور درخت پر لٹکا ہوا انعام حاصل کرتے ہیں ۔لیکن یہ مقابلہ اتنا آسان نہیں ہوتا کیوں کہ درخت کے تنے پر تیل اور چکنی مٹی لگا کر مقابلہ کو مشکل بنا دیا جاتا ہے۔ |