aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 03:37 PM PST
رولنگ اسٹونز کے گانے نے مریض میں جان ڈال دی
واشنگٹن: برطانوی بینڈ کے ممبرزدی رولنگ اسٹونز کو ہیرو کا درجہ دیا جانے لگا ۔رولنگ اسٹونز کا گانا ان کے ایک فین کو جو کوما میں تھا‘سنایا گیا تو وہ حیرت انگیز طور پر اسے سن کے اٹھ بیٹھا۔برطانوی شہری سیم کارٹر نے اینمیا کے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے حواس کھو دیے اور کوما میں چلا گیالیکن جیسے ہی اس کے پسندیدہ بینڈ رولنگ اسٹونز کا گانا ’آئی کانٹ گیٹ نو سیٹسفیکشن ‘کی آواز کانوں میں گئی وہ ہوش میں آگیا۔کارٹر کی حالت اتنی نازک تھی کہ ڈاکٹروں کو ان کے زندہ رہنے کی صرف تیس فیصد ہی امید تھی۔

ذرائع کے مطابق کارٹر کی اہلیہ ایوا نے ڈاکٹروں کو یہ مشورہ دیا کہ اس کا پسندیدہ گانا ہیڈفونز لگا کر انہیں سنایا جائے ۔کارٹر نے ہوش میں آنے کے بعد کہا کہ اچانک مجھ میں ایک بجلی سی کوند گئی ہواوررولنگ اسٹونز کا یہ پہلا گانا ہے جسے میں نے زندگی میں پہلی بار سنا تھااور اب اس کو سنتے ہی مجھے محسوس ہوا کہ ابھی بہت زندگی باقی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اچھا لگے گا اگر میں ذاتی طور پر اسٹون بینڈ کے مائیک (جیگر) کو شکریہ کروں کیوں کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سچ میں انہوں نے زندگی کی طرف آنے میں میری مدد کی ہے۔
ہیری پوٹر کی نئی فلم تاخیر کا شکار
کرینا فلم کمبخت عشق میں تیراکی کے لباس میں جلوہ گر
لاہور میں ورلڈ پرفارمنگ فیسٹیول جاری
فلم یووراج میں میراکردارمختلف ہے،انیل کپور
جرمنی: گندھارا نوادرات کی نمائش
یووراج اس صدی کی رام لکھن ہے،گھئی
میڈونا اور گائے رچی میں طلاق ہو گئی
بھارتی گلوکار بابل سپریو نے میڈونا کیلئے گیت تیار کرلیا
مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کرلیا ، برطانوی جریدے کا دعویٰ
پنک پینتھرٹو میں کام کرنا اچھا لگا،ایش
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved