aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 11:30 PM PST
ثقافتی پروگرامز ضروری ہیں،ہنس راج
لاہور: بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ پاک بھارت عوام کو قریب لانے کے لئے دونوں اطراف کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ثقافتی پروگرامز کا اہتمام ہونا چاہیے۔ہنس راج ہنس نے میڈیا سے یہبات لاہور میں ایک ریسٹورانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی تہذیب و تمدن اور مسائل ایک جیسے ہیں اور عوام ایک دوسرے کے لئے محبت کے جذبات رکھتے ہیں لیکن حکومتی پالیسیوں کے باعث وہ ان محبتوں کا کھلم کھلا اظہار کرنے سے قاصر ہیں اس لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک میں زیادہ سے زیادہ ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تا کہ باہمی روابط میں اضافہ ہو سکے۔

ہنس راج ہنس نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے عوام کے سْر مل جائیں گے تو پھر دل بھی مل جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور آ کر لاہوریوں کے سامنے پرفارم کر کے ان کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ بھارتی گلوکار نے کہا کہ پاکستان پیروں، فقیروں اور فنکاروں کی دھرتی ہے اور وہ ان سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔ہنس راج ہنس پاکستان کے اکسٹھ ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے لاہور آئے ہوئے ہیں۔
بھارتی فلم یوراج پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی
ہیری پوٹر کی نئی فلم تاخیر کا شکار
کرینا فلم کمبخت عشق میں تیراکی کے لباس میں جلوہ گر
لاہور میں ورلڈ پرفارمنگ فیسٹیول جاری
فلم یووراج میں میراکردارمختلف ہے،انیل کپور
جرمنی: گندھارا نوادرات کی نمائش
یووراج اس صدی کی رام لکھن ہے،گھئی
میڈونا اور گائے رچی میں طلاق ہو گئی
بھارتی گلوکار بابل سپریو نے میڈونا کیلئے گیت تیار کرلیا
مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کرلیا ، برطانوی جریدے کا دعویٰ
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved