aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 06:09 AM PST
اکشے بالی وڈ کے نئے بادشاہ ہیں ،بھارتی تجزیہ نگار
ممبئی: بھاتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اکشے بالی وڈ کے نئے بادشاہ ہیں ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق معروف تجزیہ نگار نہتا کا کہنا ہے کہ اکشے بالی وڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جن کے مداحوں کی تعداد نہ صرف شہروں میں بلکہ دوردراز کے دیہاتوں میں بھی ہے ۔اکشے کمار کی بالی وڈ میں کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ اکشے نے کھلاڑی ،مہرہ اور میں کھلاڑی تو اناڑی جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں لیکن ان کی حقیقی کامیابی سن دوہزار میں شروع ہوتی ہے جب انہوں نے مزاحیہ فلم ہیرہ پھیری میں کام کیا اور پھر ان کی کامیابی کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ۔

انڈینز فلمز کے چیف ایگزیکٹو سندیپ بھارگو کا کہنا ہے کہ اکشے فلم انڈسٹری میں نیا چہرہ نہیں ہے لیکن وہ ہرفلم میں کام کرکے کچھ سیکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے اس کو دوسرے بالی وڈ اسٹارز پر سبقت حاصل ہے ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ اکشے کی فلم سنگھ از کنگ باکس پر راج کررہی ہے لیکن اسکے باوجود اکشے کمار کو ایک چینل ٹی وی شو خطروں کا کھلاڑی کرنے کے ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ دے رہا ہے جوکہ بہت زیادہ ہے تاہم بعض تجزیہ نگاروں کا موقف ہے کہ کیونکہ ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی کو عوامی مقبولیت اکشے کی وجہ سے حاصل ہے اور ابھی اسکی ریٹنگ بھی دواعشاریہ تین ہے ،لہذا اگر چینل اپنا شو کسی دوسرے سے کروانا چاہتا ہے تو ان کو اکشے کا نعم البدل ڈھونڈنے میں دشواری پیش آئے گی ۔

ہریش بیجور کمپنی کے سی ای او ہریش بیجور کا کہنا ہے کہ کیونکہ اس وقت اکشے کی فلم سنگھ ازکنگ صف اول پر ہے اس لئے وہ ابھی نمبر ون بالی وڈ اسٹار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ہریتکھ کا نام آتاہے ۔بیجور کا کہنا تھا کہ اکشے کا ٹی وی شو کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے کیونکہ اس کے ذریعے اسکو مزید ہزاروں لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنانے کا موقع ملا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اکشے کا شو کرنے کیلئے ٹی وی چینل سے معاہدہ پہلے طے پایا تھا اس لئے وہ ایک شو کے ڈیڑھ کروڑ روپے لے رہا ہے تاہم اگر اب سنگھ از کنگ کی کامیابی کے بعد اس طرح کا کوئی معاہد ہ طے پاتا ہے تو وہ ایک شو پانچ سے چھ کروڑ روپے طلب کرنے کی پوزیشن میں ہے کیونکہ اب وہ سپر اسٹار ہے ۔
اسٹار ٹریک کی گیارھویں فلم
مائیکل جیکسن کے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے ہو گی
صوفی مسٹک میوزک نائٹ
یووراج نمائش کے لئے پیش کردی گئی
ایواکا گوشت کھانے سے پرہیز
شلپا سے مقابلہ نہیں کیا،پریانکا
کریناسیف کے آبائی گاؤں جائیں گی
بیلجیئم میں سالانہ آئس فیسٹول جاری
اداکار اسلم پرویز کی چوبیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
نیو یارک:اینیمیٹڈ فلم بولٹ کا پریمئیر
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved