aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 03:28 AM PST
اچھی فلموں میں کام نہیں مل رہا ،سنیل شیٹھی
نئی دہلی: بالی وڈ ایک ایسی دنیا ہے جہاں پر کبھی بھی کسی کے ستارے گردش میں آسکتے ہیں کیونکہ فلمی دنیا میں نئے چہروں کی آمد سے پرانے چہروں کا کام کسی حد تک متاثرضرور ہوتا ہے ۔ایسی صورتحال کا سامنا آج کل اداکار سنیل شیٹھی کو کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان کے پاس کرنے کے لئے کوئی اچھا پروجیکٹ ہی نہیں ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ مخصوص کرداروں کا انتخاب نہیں کررہے بلکہ ان کو اچھی فلموں میں کام ہی کم مل رہا ہے اور گزشتہ سال سے اب تک ان کو کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہی نہیں ہوئی ہے اور جوبھی آفر آرہی ہے وہ محض کچرا ہے ۔گزشتہ دوسالوں سے فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس سے ہی فلم انڈسٹری نے ان کی اہمیت کو محسوس کی ہے جس کی وجہ سے اب ان کو چند اچھی فلمیں بھی ملی ہیں ۔

واضح رہے کہ سینل شیٹھی نے دو ہزار تین میں اپنی پروڈکشن کمپنی پاپ کورن پکچرز کے بینر تلے کھیل اور راکھ کے نام سے فلمیں بنائی تھیں جو کہ باکس آفس پر بری طرح فیل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے دوسال تک کسی فلم میں کام نہیں کیا تھا لیکن دو ہزار چھ میں ان کی فلم بھاگم بھاگ کو بہت پذیرائی ملی اور اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس بھی کیا ۔
اسٹار ٹریک کی گیارھویں فلم
مائیکل جیکسن کے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے ہو گی
صوفی مسٹک میوزک نائٹ
یووراج نمائش کے لئے پیش کردی گئی
ایواکا گوشت کھانے سے پرہیز
شلپا سے مقابلہ نہیں کیا،پریانکا
کریناسیف کے آبائی گاؤں جائیں گی
بیلجیئم میں سالانہ آئس فیسٹول جاری
اداکار اسلم پرویز کی چوبیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
نیو یارک:اینیمیٹڈ فلم بولٹ کا پریمئیر
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved