aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 02:52 PM PST
میڈونا کی پچاسویں سالگرہ
لندن: پوپ گائیگی کی ملکہ میڈونا کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب شاندار طریقے سے منائی گئی۔ان کے ہدایت کار شوہر گائے رچی نے منصوبے کے مطابق میڈونا کی پچاسویں سالگرہ پر انہیں شاہی طریقے سے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ رچی نے اپنی اہلیہ کی پچاسویں سالگرہ کو ہر ممکن طریقے سے یادگار بنانے کی کوشش کی حتٰی کہ انہوں نے اس دن کے حوالے سے ایک جذباتی تقریر تیار کی جس میں انہوں نے اپنی اور اہلیہ کی علیحدگی کی افواہوں کی بھی تردید کی۔

ذرائع کے مطابق ہدایت کار رچی نے لندن کے ویسٹ لینڈ میں واقع والسٹڈ نائٹ کلب میں اپنی اہلیہ کے بے شمار دوستوں کے سامنے کھڑے ہوکر ان کے شاندار کیرئیر کو خراج تحسین پیش کیااور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں میڈونا کا شوہر ہوں۔وہ اب مجھے پہلے سے بھی زیادہ اچھی لگتی ہیں اور مجھے آج بھی ان سے بے حد محبت ہے۔

اس تقریر کے اختتام پر ان کی گیارہ سالہ بیٹی لورڈیز نے’نیور الون ‘گاناگایا جسے اس نے خود لکھا اور کمپوز بھی کیا تھا ۔اس گانے کو سن کر اکثریت کا خیال تھا کہ وہ اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین گلوکارہ بن سکتی ہے۔
اسٹار ٹریک کی گیارھویں فلم
مائیکل جیکسن کے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے ہو گی
صوفی مسٹک میوزک نائٹ
یووراج نمائش کے لئے پیش کردی گئی
ایواکا گوشت کھانے سے پرہیز
شلپا سے مقابلہ نہیں کیا،پریانکا
کریناسیف کے آبائی گاؤں جائیں گی
بیلجیئم میں سالانہ آئس فیسٹول جاری
اداکار اسلم پرویز کی چوبیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
نیو یارک:اینیمیٹڈ فلم بولٹ کا پریمئیر
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved