|
یووراج بنڈل آف انرجی ہیں ،بپاشہ
ممبئی: بالی وڈ اسٹار بپاشہ باسو نے کہا ہے کہ یووراج سنگھ بنڈل آف انرجی ہیں ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بالی وڈ اسٹار بپاشہ باسو آجکل ایک نجی کمپنی کی تشہیری مہم کے سلسلے میں یووراج سنگھ کے ساتھ شوٹنگ کررہی ہیں ۔بپاشہ کا کہنا ہے کہ ان کو یووراج کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس ہوا ہے کیونکہ وہ ایک پھرتیلے شخص ہیں ۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یووراج اور بپاشہ کی اس اشتہار کی شوٹنگ کیمسٹری بہت اچھی ہے نہ صرف اس برانڈ کیلئے بلکہ دیگر زیلی برانڈز کیلئے بھی ان دونوں کی کیمسٹری بہترین ہے۔ |