aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 01:25 PM PST
اینجلینا جولی فلم میں اپنے کردار سے پریشان
نیو یارک: ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اینجلینا جولی اپنی آنے والی نئی فلم’ چینجلنگ ‘ میں اپنے کردار سے بیحد پریشان ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جس کا نوسالہ بیٹا اغوا ہو جاتا ہے اور اس کو ڈھونڈنے کے لئے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم میں اینجلینا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے اس فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا میں اس کردار کو نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ یہ میرے لئے بہت مشکل تھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کردار کو کرتے ہوئے ایک خوف محسوس کر رہی ہیں اور ان کے دل میں یہ ڈر پیداہو رہا ہے کہ کہیں ان کے بچوں کیساتھ ایسا واقعہ پیش نہ آئے ۔

اینجلینا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے دوران بہت جذباتی ہو رہی تھیں اور اپنے بچوں کا پہلے سے کہیں زیادہ خیال رکھ رہی ہیں اور انہیں پہلے سے زیادہ پیار کر رہی تھیں ،اور ان کے پل پل کی خبر لے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ میں خود دو بچوں کی ماں ہوں اس لئے اس تکلیف کا بخوبی اندازہ لگا سکتی ہوں کہ ایسے حالات اگر کسی ماں کے ساتھ پیش آئیں تو اس کا کیا حال ہوگا،انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اور مجھے نہیں لگتا کہ اگر میں ماں نہ ہوتی تو اس کردار کو ٹھیک سے سمجھ پاتی ۔
ہیری پوٹر کی نئی فلم تاخیر کا شکار
کرینا فلم کمبخت عشق میں تیراکی کے لباس میں جلوہ گر
لاہور میں ورلڈ پرفارمنگ فیسٹیول جاری
فلم یووراج میں میراکردارمختلف ہے،انیل کپور
جرمنی: گندھارا نوادرات کی نمائش
یووراج اس صدی کی رام لکھن ہے،گھئی
میڈونا اور گائے رچی میں طلاق ہو گئی
بھارتی گلوکار بابل سپریو نے میڈونا کیلئے گیت تیار کرلیا
مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کرلیا ، برطانوی جریدے کا دعویٰ
پنک پینتھرٹو میں کام کرنا اچھا لگا،ایش
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved