نیو یارک: ہالی وڈ کی معروف اداکارہ الزبتھ ٹیلر پال نیو مین کی وفات پر بیحد افسردہ ہیں ۔ الزبتھ جنہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز نیو مین کے ساتھ کیا اور انیس سو اٹھاون میں فلم ’کیٹ آن وٴ ہاٹ ٹن روف‘ میں ایوارڈ حاصل کیاان کی وفات پر بیحد اداس ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت افسردہہیں کیونکہ نیو مین کو بحیثیت اداکار بیحد پسند کرتی تھیں اور ان کے بچھڑ جانے پر بہت غمگین ہیں۔
الزبتھ نے کہا کہ پال نیو مین،ڈ وروتھی میلون ،کرک ڈوگلاس جیسے بڑے اداکاروں کا ہماری زندگیوں سے دورجانا ایک افسوسناک بات ہے اور یہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری کا بہت بڑانقصان ہے ان جیسے اداکاروں کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتایہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔یاد رہے کہ ہالی وڈ کے اداکار پال نیو مین گزشتہ دنوں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔