|
کرینا اپنی ویب سائٹ متعارف کرائیں گی
ممبئی: فلم اسٹارز وکٹوریا بیکھم،میڈونا اور جینفر لوپیز کی طرح بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لئے کوشاں بالی وڈ ایکٹریس کرینا کپور جلد ہی اپنی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کریں گی۔ویب سائٹ پر کرینا اپنے نئے فیشن سے اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق کرینا کپور کی ویب سائٹ میں نہ صرف ان کے فیشن کے راز بتائے جائیں گے بلکہ اس میں دنیا بھر میں متعارف ہونے والے نت نئے فیشن کی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔کرینا کوویسے بھی جدید فیشن کے حوالے بہت معلومات ہیں اس لئے وہ اکثر اپنی فلموں کے لئے لباس کا انتخاب خود ہی کرتی ہیں۔ |