|
میرااسٹوڈیوبرائے فروخت نہیں ،دیوآنند
ممبئی : بالی وڈ بزرگ اسٹاردیوآنند کاکہنا ہے کہ ان کا ریکارڈ اسٹوڈیوبرائے فروخت نہیں ہے ۔غیرملکی فلمی خبررساں ادارے کے مطابق لند ن سے واپسی پرسابق بالی وڈ اسٹاراورفلم ڈائریکٹر دیوآنند نے اس بات کی نفی کی ہے کہ وہ اپنے ریکارڈنگ اسٹوڈیو کوپانچ سو ملین میں فروخت کررہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ یہ خبر انتہائی فضول اورلغو ہے ۔
دیوآنندنے کہا کہ بہترین لوکیشن پربنے اس ریکارڈ نگ ہاؤس پر بہت سے بلڈرز بیس برس سے اپنی نگاہ میں رکھے ہوئے ہیں ۔ممبئی میں انیس سو چھیاسی سے قائم زگ زیگ روڈپالی ہل پرواقع ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں بالی وڈ اسٹارپچاسی سالہ دیوآنند آج کل اپنی اگلی فلم ’ چارج شیٹ ‘ کی تیار ی میں مصروف ہیں ۔ |