گووندا کی سلمان سے فلم ویر میں رول دلوانے کی درخواست
ممبئی: کامیڈی کے بادشاہ گووندا نے ایک بار پھرسلمان خان سے فلم ویر میں کام دلوانے کی درخواست کی ہے ۔اس سے پہلے بھی گوندا کی درخواست پر سلمان خان نے انہیں اپنی فلم پارٹنر میں شامل کیا تھا۔بھارتی ذرائع کے مطابق گوندا نے سلمان خان سے گزارش کی ہے کہ وہ انہیں اپنی نئی فلم ویر میں کاسٹ کرلیں۔ گووندا سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فلم پارٹنر کی کامیابی کے بعد گوندا سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خوہاں ہیں۔
سلمان خان نے فلم ڈائریکٹر انیل شرما سے گووندا کو فلم میں رول دینے کی سفارش کر دی ہے لیکن انیل جی کو لگتا ہے کہ فلم میں گوندا کا کوئی کردار نہیں بنتا۔واضح رہے کہ گوندا کی فلم منی ہے تو ہنی ہے بالی وڈ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی ہے جس سے فلم انڈسٹری میں گوندا کو اپنی کشتی ڈولتی ہوئی نظر آرہی ہے ،لہذا اپنی کشتی کو اس گرداب سے نکالنے کیلئے گووندا نے سلمان خان سے فلم ویر میں رول دلوانے سفارش کی ہے ۔