ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکا ر رشی کپو ر فلم ’صدیا ں ‘ میں ریکھا کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئے گے ۔ فلم ’صدیا ں ‘ کی ہدایت کا ر ی راج کنور کررہے ہیں جس میں انہوں نے شتروگن سنہا کے بیٹے کو متعارف کرایا ہے اس کے ساتھ اس فلم میں رشی کپور کے ساتھ ریکھا بھی نظر آئی گی ۔ فلم ’صدیا ں ‘ کے علا وہ رشی کپور فلم’ ہا ر بڑھادی ‘ میں بھی نظر آئیں گے اور اس فلم میں رشی کپور مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں جو ان کے مطا بق انہیں کے لئے بنا یا گیا ہے ۔ فلم ’صدیا ں ‘ سے پہلے رشی کپو ر نے فلم کے ہد ایت کا ر راج کنو ر کے ساتھ فلم ’ دیوانہ ‘ میں بھی کا م کیا تھا جس میں فلم کے ہد ایت کا رنے شاہ رخ خا ن کو متعارف کر ایا تھا ۔ رشی کپو ر کا اس فلم میں ریکھا کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں کہا کہ میں ایک لمبے عرصے کے بعد ریکھا کے ساتھ اسکرین پر آرہا ہوں جو کہ بہت دلچسپ با ت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب کچھ نیا کر نا چا ہتا ہوں پر انے کر دار دوہرانا نہیں چاہتا۔