لندن: لندن میں فلم اے بنچ آف امیچرز کا پریمئر ہوا جس میں ملکہ برطانیہ نے بھی شرکت کی۔ آپ نے فلمی ستاروں اور سیلیبریٹیز کو فلمز کے پریمئر میں شریک ہوتے دیکھا ہو گا لیکن یہ سن کر آپ یقینا حیران ہو جائیں گے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ لندن کے لیزیسٹر اسکوائر میں نئی فلم اے بنچ آف امیچرز کے پریمئر میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر شہزادہ فلپ بھی موجود تھے۔
فلم کی کہانی تیزی سے عمر ڈھلتے شخص جیفرسن اسٹیل کے گرد گھومتی ہے جو کیریئر بچانے کے لئے کوشاں ہے۔ فلم کے مصنف ائین ہسلپ ہیں فلم میں سر سمانتھا بونڈ، ڈیریک جیکبی اور امیلڈا اسٹونٹن نے فن اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فنکار پریمئر میں ملکہ برطانیہ کو دیکھ کر خوش ہوئے۔ فلم انیس دسمبر کو برطانیہ میں ریلیز ہو رہی ہے۔