|
عمران خان ماموں کے نقش قدم پر
ممبئی: بالی وڈ اسٹار عمران خان اپنے ماموں عامر خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی نئی فلم دیلہی بیلی میں اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنا حلیہ تبدیل کرہے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی نئی فلم کے لئے آج کل ڈائٹ پر ہوں جس کی وجہ سے میں دن میں صرف ایک بار کھانا کھاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے پروڈیوسر عامر خان ہیں اور انہوں نے فلم کے حوالے تمام ہوم ورک مکمل کرلیاہے۔فلم دیلہی بیلی کے لئے عمران خان اپنے بالوں کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ |