نیودہلی: یش راج فلمز نہ صرف بالی وڈ بلکہ دنیا بھر میں ایک بڑی ساکھ رکھنے والا ادارہ مانا جاتاہے ابھیشک بچن نے حال ہی میں یش راج کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جس کی اسٹاررانی مکھرجی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ایشوریا رائے نہیں چاہتیں کہ ابھیشک اپنے سابقہ دوستوں کے ساتھ تعلقات رکھیں جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
ادتیہ چوپڑا نے ابھیشک کو اپنی نئی فلم ہدیپا میں اسپیشل کردار کی آفر کی تھی۔فلم میں رانی اور شاہد کپور مرکزی کرداراداکررہے ہیں۔ایش کی جانب سے ابھیشک پر اس قسم کی پابندیاں ایک سوال ہیں جبکہ ابھیشک ابھی تک انڈسٹری میں اتنے بڑے اداکار نہیں بنے کہ وہ اتنے بڑے بینر کر انکار کریں لیکن کیا کریں اگر ابھیشک رانی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو کیا وہ سلو کے ساتھ ایش کو کام کرنے سے روک سکیں گے۔