ممبئی: بالی وڈ کی آزاد خیال اداکارہ ایشا کوپیکر اپنے منیجر سے لڑ پڑیں۔فلم تھرٹی سکس چائنا ٹاؤن اور حسینا سے ناخوش ہونے والی ایشاکوپیکرکا کہنا ہے کہ ان کے منیجر نے انہیں گمراہ کر کے فلم تھرٹی سکس چائنا ٹاؤن اور حسینا میں غیر معمول کردار دلوایا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشا کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں پر آسانی سے بھروسہ کر لیتی ہیں۔ایشا نے کہا کہ انہوں نے اپنے منیجراور ببو بھائی تھیبا پر بھروسہ کیا مگر انہوں نے کئی موقعوں پر انہیں گمراہ کیا۔ایشا نے بتایا کہ فلم حسینا بی گریڈ کی فلم تھی مگر ببو بھائی نے مجھے اس فلم میں غیر معمولی کردار کے لئے رضامند کیا۔ذرائع کے مطابق ایشاسورج برجاتیا کے حالیہ ریلیز ہونے والے فلم ایک ویواہ ایسا بھی میں کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سورج جی کی بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مجھے اپنی فلم کے لئے کاسٹ کیا۔ایک ویواہ ایسا بھی باکس آفس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔اس بارے میں ایشانے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں۔