نیو یارک: والس اینڈ گرومیٹ کی تین فلموں کی کامیابی کے بعد اب نک پارک ’آ میٹر آف لوف اینڈ ڈیتھ‘ کے نام سے نئی فلم بنارہے ہیں جو کہ تکمیل کر مراحل کو پہنچ چکی ہے اور کرسمس پر نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔ اس فلم کی کہانی مرکزی کردار والس اور گرومیٹ کے گرد گھومتی ہے جو کہ ٹاپ بن نامی بیکری کا آغاز کرتے ہیں اور اس میں گرومیٹ بیکری میں کام کرنے والے ملازمین کے خفیہ قتل کے راز کو معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم کے ہدایتکار نک پارک کا کہنا ہے کہ ہم اس سال آسکر ایوارڈ میں شامل نہیں ہو سکی مگر اگلی بار ان کی فلم’آ میٹر آف لوف اینڈڈیتھ‘ ایوارڈ حاصل کرنے میں ضرورکامیاب ہو گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی پچھلی فلموں کی طرح یہ فلم بھی لوگوں میں بیحد پسند کی جائے گی ۔ نک نے کہا کہ ہم فلم ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ لوگوں کو خوش کرنے کہ لئے بناتے ہیں ۔فلم کو دو ہزار دس میں ہونے والے آسکر ایوارڈ میں شارٹ اینی میٹڈ فلم کی نامزدگی میں شامل کر لیا گیا ہے ۔فلم کی عکس بندی جنوری دو ہزار آٹھ میں شروع کی گئی تھی اور اب دسمبر میں ریلیز کر دی جائے گی ۔