لندن: ہالی ووڈ کی نامور اور خوبرو اداکارہ اینجلینا جولی پریس کانفرنس کے دوران اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ وہ اپنی نئی فلم چینجلنگ کی تشہیر کے لئے نامورہدایتکار کلنٹ ایسٹ وڈ کے ہمراہ لندن میں پریس کانفرنس کررہی تھیں اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ کسی شخصیت سے مرعوب ہیں تو ان کاکہنا تھا کہ اپنی والدہ سے اور اسکے بعد وہ آبدیدہ ہوگئیں۔
اینجلینا جولی کی نئی فلم چینجلنگ کی کہانی انیس سو اٹھائیس میں وقوع ہونے والے واقعے پر مبنی ایک سچی کہانی پر مبنی ہے فلم کا مرکزی کردار ایک ایسی ماں ہے جس کے بیٹے کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور مقامی پولیس اس بچے کی تلاش اور اسے ماں کے حوالے کرنے کی جدوجہد شروع کرتی ہے۔
ہالی ووڈ کی اداکارہ اینجلینا جولی جنہوں نے حال ہی میں جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے، پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں صرف ایک یا دو فلموں میں کام کریں گے اور زیادہ تر وقت اپنے بچوں اور خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔