تائیوان: ہانگ کانگ اور تائیوان کے سنیما گھروں میں تاریخ رقم کرنے والی رومانوی فلم’ کیپ نمبر سیون‘ نے سڑسٹھ لاکھ امریکی ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیاجس سے تائیوان کی گرتی ہوئی فلمی صنعت کو سہارا ملا ہے۔
فلم کی کہانی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے جنگ عظیم دوم میں جاپان کی شکست کے بعد تائیوان چھوڑنا پڑتا ہے، تائیوان چھوڑنے سے بہت پہلے اسے ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے لیکن وہ اس لڑکی سے اظہار محبت نہیں کرپاتا۔اس کی یاد میں روزانہ خط لکھتا لیکن پوسٹ نہیں کرتا بعد میں یہ خط اس جاپانی کی بیٹی کو مل جاتے ہیں۔فلم کیپ نمبر سیون کا نام اسی جاپانی لڑکے کے گھر کے نام پر رکھا گیا ہے۔
فلم میں کوئی نامور اداکار نہیں ہے اور نہ ہی کسی مشہور ڈائریکٹر نے ہدایت دی ہے پھر بھی اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا۔ انیس سو ستتر میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائی ٹینک نے اس سے زیادہ بزنس کیا تھا اگرچہ یہ تائیوانی فلم ہے لیکن ہانگ کانگ کے فلم بین بھی اسے اپنی ہی قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ محبت ،خواب اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔