لاہور: انڈین ٹی وی، فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ میتا وسشٹ ورلڈ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول میں اپنا کھیل"للدد" پیش کریں گی۔بھارتی نجی چینل کے معروف کھیل "کہانی گھر گھر کی " اور دوسرے سوپ ڈراموں کی جانی پہچانی اداکارہ میتا وسشٹ نے ورلڈ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کے فوڈ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کھیل ان کی سولو پرفارمینس پر مبنی ہے، جس میں وہ کشمیر کی ایک صوفی شاعرہ للدد کی زندگی ، افکار اور شاعری کا احاطہ کریں گی۔
میتا نے کہا کہ سات سو سال گزر جانے کے باوجود کشمیر کی اس صوفی شاعرہ کی تعلیمات وہاں بسنے والے مسلمانوں اور ہندوؤں کو یکساں طور پر قابل قبول ہیں۔ میتا وسشٹ نے کہا کہ انڈین ٹی وی کا ڈرامہ اپنا معیار کھو کر جمود کا شکار ہو چکا ہے اور اب اس کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔