|
میڈونا اور گائے رچی میں طلاق ہو گئی
لندن: معروف گلوکارہ میڈونا اور ان کے شوہر گائے رچی میں طلاق ہو گئی۔ میڈونا اور گائے رچی نے گزشتہ ماہ شادی کے خاتمے اور طلاق کا اعلان کیا تھا۔ گائے رچی نے گزشتہ روز لندن ہائی کورٹ میں طلاق کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ آج ہائی کورٹ کے فیملی ڈویژن نے مقدمے کی سماعت کے بعد طلاق کو حتمی شکل دے دی۔ میڈونا اور گائے رچی کا ایک بیٹا بھی ہے۔ گائے رچی اور میڈونا میں طلاق اور بچوں کی تحویل کی تفصیل منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ |