|
جرمنی: گندھارا نوادرات کی نمائش
بون: جرمنی کے شہر بون میں گندھارا تہذیب کے نوادرات کی نمائش عام لوگوں کے لئے کھول دی گئی۔ پاکستان سے تین سو سے زائد نوادرات نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ نمائش کے پہلے روز پانچ ہزار سے زائد افراد نے نمائش میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت سید عاقل شاہ نے کہا کہ صوبہ سرحد میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت اپنی تہذیب کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی کے خلاف جنگ بھی دراصل اپنی تہذیب کے بقا کی جنگ ہے۔ نمائش میں وفاقی ڈائریکٹر میوزیم، جرمنی میں پاکستانی سفیر اور آرٹ اور تاریخ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ |