|
مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کرلیا ، برطانوی جریدے کا دعویٰ
لاس اینجلس: برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف گلوکار مائیکل جیکسن نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ برطانوی جریدے دی سن نے رپورٹ دی ہے کہ پچاس سالہ مائیکل جیکسن نے لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران اسلام قبول کیا۔ یہ تقریب مائیکل جیکسن کے دوست کے گھر پر ہوئی مقامی مسجد کے پیش امام نے مائیکل جیکسن کو کلمہ پڑھایا اور ان کا اسلامی نام میکائل رکھا گیا ہے۔ مائیکل جیکسن نے اپنا نام مصطفیٰ رکھنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔ |