ممبئی: انیل کپور کا کہنا ہے کہ ان کا فلم یووراج میں کرادار ماضی کی فلم ایشور سے مختلف ہے ۔یہ فلم تین بھائیوں پر مبنی ہے اور ان کا رول یووراج فیملی کے ایک لاڈلے اور کمسن بچے جیسا ہے ۔ایک انٹرویو میں انیل کپور نے کہا کہ وہ فلم میں تینوں بھائیوں میں بڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یووراج کا کسی بھی فلم سے موزانہ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سبھاش گھئی ایک بہترین فلم ساز ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ لیں کے سبھاش گھئی کے لئے کسی بھی فلم کو کرنا انتہائی سہل ہے اور وہ فلم سازی کی لائن میں ہر طرح کا کام کر سکتے ہیں ۔آجکل ان کی فلمیں پچھلی فلموں سے بالکل ہٹ کر ہیں وہ فلم سازی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں ۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ سبھاش گھئی فلم سازی کے کسی بھی شعبے سے انجان نہیں اس فلم میں انہوں نے اسکرپٹ ،ایڈیٹنگ اسکے علاوہ انہوں نے فلم میں رنگ بھر دیئے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں گھئی ہی یووراج ہیں ۔بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی خوشگوار رہا ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھاکہ میری عمر کتنی ہے تو سلمان نے کہا کہ کوئی بھی اگر آپ کی عمر معلوم کرے تو اسے ہمیشہ بیس سال زیادہ ہی بتاؤ۔