ممبئی: دنیا کی خوبرو اداکارہ اور بالی وڈ کی ملکہ کترینا کیف کی نئی فلم یوووراج آج نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی ۔ فلم کے ہدایتکار سبھاش گھئی ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اے آر رحمان اور گلزار نے ترتیب د ی ہے۔فلم کے ہدایتکار سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ انہیں کترینہ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا اور اس حوالے سے پر امید ہیں کہ ان کی یہ فلم بھی لوگوں کے درمیان مقبول ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کترینا خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ قابل اداکارہ بھی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں میں بہت مشہور ہیں۔
اس فلم میں کترینہ ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو سلمان سے محبت کرتی ہے مگر سلمان اپنی موسیقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں کترینا کیف اور سلمان خان کے ساتھ انیل کپور ،زائد خان،بومن ایرانی بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کترینہ ان دنوں راج کمار سنتوشی کے ساتھ فلم’ عجب پریم کی غضب کہانی‘ میں بھی کام کر رہی ہیں ،اس فلم میں رنبیر کپور ان کے مقابل مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔