بیلجیئم: بیلجئیم میں آٹھواں سالانہ آئس فیسٹول جاری ہے۔ اس فیسٹول میں شرکت کیلئے امریکا، کینیڈا، روس اور فن لینڈ سمیت کئی ممالک سے چالیس مجسمہ سازوں کی ٹیم جمع ہو ئی ہیں۔ ان مجسمہ سازوں کو تین سو ٹن شفاف برف مہیا کی جائے گی۔ یہ ماہر فن برف کے بڑے بڑے ٹکڑوں کی صورت گری کریں گے۔ جس کے بعد ان کا کام عوام کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ یہ فیسٹول گیارہ جنوری تک جاری رہے گا۔