ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اور دلکش اداکارہ شلپا شیٹی نے فلم دوستانہ میں شٹ اپ اینڈ باؤنس گانے میں اپنے جوہر دکھا کر شائقین کے دل موہ لیے ۔دوسری جانب پریانکا چوپڑا بھی آئٹم سانگ کر نے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں گنوا رہیں ۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریانکا کاکہنا ہے کہ انہوں نے فلم دوستانہ میں شلپاشیٹی کا مقابلہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گانا شٹ اپ اینڈ باؤنس کچھ خاص نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ دیسی گرل سانگ کے بارے میں لوگوں کا جو خیال تھا اس سے وہ افسردہ نہیں ہیں،پریانکا نے بتایا کہ ان کے پاس مزید پانچ گانے ہیں ۔