نیویارک: ڈیسپریٹ ہاؤس وائف کی اسٹار ایوا لنگوریا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرنے کے لئے گوشت کھانے سے پرہیز کریں گی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لنگوریا نے فٹنیس ٹریننگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور آج کل وہ خود کو توانا رکھنے کے لئے غذا سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کرنے میں جڑی ہوئی ہیں تاکہ ان کے بہتر استعمال سے جسم کو متوازن رکھا جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرہیز کرنے سے ان کی جسامت میں تبدیلی آئی ہے۔