لندن: معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن آئندہ ہفتے لندن عدالت میں مقدمے کا سامنا کریں گے۔پاپ گلوکار مائیکل جیکسن آئندہ ہفتے لندن کی عدالت میں بحرین کے شہزادہ شیخ عبداللہ بن حماد الخلیفہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا دفاع کریں گے۔ پاپ گلوکار کے وکیل رابرٹ انگیہارٹ نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے مائیکل جیکسن کو سفر کی اجازت دیدی ہے۔
یاد رہے کہ بحرین کے شہزادہ شیخ عبداللہ بن حماد نے لندن کی عدالت میں معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن پر کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔شیخ عبداللہ اور مائیکل جیکسن کے درمیان نئی میوزک البم کی ریکارڈنگ اور خود نوشت لکھنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ شیخ عبداللہ نے مائیکل جیکسن سے ستر لاکھ ڈالر ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے،تاہم مائیکل جیکسن نے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔