نیویارک: مشہور زمانہ تصوراتی کہانی اسٹار ٹریک پر بننے والی گیارھویں فلم تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس نئی فلم کا پلاٹ تو ابھی واضح نہیں ہے اور اداکار بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔ تاہم فلم ساز پر امید ہیں کہ یہ فلم کامیابی کے سابقہ ریکارڈ برقرار رکھے گی۔ اس فلم کے معروف کردار کیپٹن جیمزٹی کرک کو اب ولیم شیٹنر کے بجائے کرس پائن ادا کریں گے۔ فلم کے ڈایریکٹر مشن امپوسبل تھری کے خالق جے جے ابراس ہیں۔اسٹار ٹریک کی نئی فلم دو ہزار نو میں ریلیز ہو گی، اس موضوع پر اب تک دس فلمیں ،چھ ٹیلی وژن سیریز ،لا تعداد ناولز اور کمپیوٹر گیمز شامل ہیں۔
دوسری طرف جاپان کے فلم بین بھی ان دنوں ایک فلم کے شدت سے منتظر ہیں جس میں جاپانی اداکارہ یاسو کو میٹس سیویو کی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم ٹائم لاسٹ ٹائم فاوٴنڈ کی کہانی ایک ایسی حاملہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے ڈاکٹرز سرطان تشخیص کرتے ہیں۔وہ یہ بات اپنے شوہر سے چھپاتی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ بچہ صحت مند پیدا ہو۔جاپانی زبان میں اس کا ٹائٹل یومی رکھا گیا ہے، یہ فلم جاپان میں آئندہ سال فروری میں ریلیز ہو رہی ہے۔