aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Fri, Nov 21 08, 03:19 PM PST
پنک پینتھرٹو میں کام کرنا اچھا لگا،ایش
نیو یارک: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے کہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ اسٹار اسٹیو مارٹن کے ساتھ فلم دی پنک پینتھر میں کام کے دوران بہت مزہ آیا۔ایشوریا رائے فلم پنک پینتھر ٹو میں سراغرساں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم تیرہ فروری دو ہزار نو کو ریلیز ہو گی، اپنے کردار کے بارے میں ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس میں شمولیت ان کے لئے باعث فخرہے۔

بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی چونکہ اسٹیو مارٹن کے گرد گھومتی ہے اس لئے ان کا کردار سب سے جان دار ہے۔ فلم دی پینک پینتھر ٹو کی کہانی اناڑی پولیس آفیسر جیک کلوسیو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی حرکات سے سب کو محظوظ کرتا ہے۔ فلم دی پنک پینتھر ٹو انیس سو چونسٹھ میں شائع ہونے والے ناول پر بنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے بننے والی فلم دی پنک پینتھر دو ہزار چھ میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے باکس آفس پر آٹھ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved