aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Sat, Nov 22 08, 04:58 AM PST
ہیری پوٹر کی نئی فلم تاخیر کا شکار
نیویارک: ہیری پوٹر سیریز کی نئی فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈپرنس آٹھ ماہ کی تاخیر سے جولائی دو ہزار نو میں ریلیز کی جائے گی۔دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی فلم ہیری پوٹر کی ہر نئی آنے والی فلم کا شائقین کو شدت سے انتظار رہتا ہے۔فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس آج ریلیز ہونا تھی لیکن اب یہ سترہ جولائی دو ہزار نو کو ریلیز کی جائے گی۔وارنر برادرز کا کہنا ہے کہ فلم اگلے سال موسم گرما میں بلاک بسٹر کے طور پر سامنے آئے اسی لئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اسے تاخیر سے ریلیز کیا جا ئے گا۔

اس فلم کی تاخیر سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔شائقین کے انتظار کا مداوا کرنے کے لئے وارنر برادرز نے فلم کا ٹریلیر ریلیز کردیا ہے۔اس فلم میں ہیری پوٹر اور اس کے دوست ایک بارپھر شیطانی مخلوق ولڈر مورٹ سے مدمقابل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ییٹس ہیں اور اسکرپٹ اسٹیو کلووس نے لکھا ہے۔
کیٹ ہولمز شراب چھوڑنے کیلئے اپنا علاج کروائیں گی
کاجول فیشن میگزین کے ٹائٹل کی رونق بن گئیں
بپاشا سنجیدہ کردار کی تلاش میں
سلمڈوگ ملینیئر کی امریکا میں کامیاب نمائش جاری
1 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved