aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Sat, Nov 22 08, 02:38 AM PST
لاہور میں ورلڈ پرفارمنگ فیسٹیول جاری
لاہور: لاہور میں جاری ورلڈ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول میں حیدرآباد دکن کے ڈرامہ گروپ نے میوزیکل کھیل رات پھولوں کی پیش کیا۔مخدوم محی الدین بھارت کے معروف انقلابی شاعر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بیک وقت مزاحمتی اور رومانی شاعری کر کے بڑا نام بنایا۔ حیدرآباد دکن کے ڈرامہ گروپ قادر علی بیگ کا پیش کیا ہوا کھیل رات پھولوں کی ان کی شاعری پر مبنی کھیل ہے جس میں روایتی اسکرپٹ اور مکالموں کا سہارا لینے کی بجائے شاعری، انڈین کلاسیکل رقص اور میوزک کے ذریعے جذبات اور محسوسات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کھیل میں مخدوم محی الدین کا کردار حیدرآباد دکن کے صداکار اور اداکار عارف ذکریہ نے ادا کیا ہے جبکہ شاعری پر رقص الکھیا پْنجلا اور دیگر تین رقاصاؤں نے کیا، اس ملٹی میڈیا شو میں مخدوم محی الدین کی انقلاب اور رومان پر لکھی ہوئی شاعری کو جس خوبصورتی سے رقص کے معنی پہنائے گئے وہ قابل داد تھے۔دہلی سے آئے ہوئے کار پپٹ تھیٹر کے فنکار منیش نے اپنا ون میں پرفارمینس کھیل کہانی رنگ کرنی کی پیش کیا جو مشکلات سے نبردآزما فنکار کی کہانی پر مبنی تھا۔
کیٹ ہولمز شراب چھوڑنے کیلئے اپنا علاج کروائیں گی
کاجول فیشن میگزین کے ٹائٹل کی رونق بن گئیں
بپاشا سنجیدہ کردار کی تلاش میں
سلمڈوگ ملینیئر کی امریکا میں کامیاب نمائش جاری
1 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved