کرینا فلم کمبخت عشق میں تیراکی کے لباس میں جلوہ گر
ممبئی: بالی وڈ کی خوبصورت جسامت کی مالکہ کرینا کپورفلم کمبخت عشق کے سیکوئنس میں تیراکی کا لباس پہن کر اپنے مداحوں میں مزید اضافہ کر لیا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساجد نادیہ والاکی فلم کمبخت عشق کے ایک گانے میں کرنیا نے تراکی کا لباس پہنا ہے۔اس فلم میں کرینا ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔کرینا نے فلم میں غیرملکی ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق کرینا نے جب سے اپنا وزن کم کیاہے تب سے انہوں نے اپنے جسم کی نمائش میں اضافہ کر دیا ہے۔