aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Mon, Dec 01 08, 05:06 PM PST
اکشے کا آواز ریکارڈ کروانے کیلئے نو کروڑ کا معاوضہ
ممبئی: ماچو مین اکشے کمار اپنی فلموں کی مسلسل کامیابیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ہاٹ فلیور سمجھے جانے لگے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پہلے وہ اپنی فلموں میں کام کرنے کا زیادہ معاوضہ لیتے تھے لیکن اب وہ اپنی صرف آواز ریکارڈ کروانے کا بھی معاوضہ لیں گے۔ جی ہاں بالی وڈ سپر اسٹار اکشے اپنی نئی اینی میٹیڈ فلم جمبو میں آوازریکارڈ کروانے کیلئے نو کروڑ روپے معاوضہ لیں گے اور ان کا اس حوالے سے فلم ساز کمپنی پرسیپٹ پکچر سے معاہدہ بھی طے پاگیا ہے تاہم یہی اس خبر کا اختتام نہیں ہے کیونکہ اکشے اس فلم اپنی آواز ریکارڈ کے طے شدہ معاوضے کے علاوہ بھی فلم کے کمائے جانے والے آدھے منافع کے حق دار رہیں گے ۔

فلم میں اکشے ایک ایسے کردار میں اپنی آواز ریکارڈ کروائیں گے جو کہ حیرت انگیز دماغی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر اکشے اسی تیزی سے ترقی کرتے رہے تو اس سے کسی کو فکر ہونہ ہو لیکن یہ کنگ خان اور عامر کیلئے پریشان کن بات ضرور ہے ۔
سری دیوی آرٹ کی دنیا میں
پشاور: نجی اسکول کی برانچوں میں فن فیئر
طبلہ نواز ارشد علی انتقال کر گئے
لنڈسے کا سوملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
شہرت نشہ ہے، بروک شیلڈ
آصف نے وینا کورقم واپس کردی
لاہور: رقص و موسیقی کا اہتمام
لاہور دھماکا: سنگیتا کی زخمیوں کی عیادت
لندن آئی کی دسویں سالگرہ
شاہ رخ عالمی کنونشن سے خطاب کرینگے
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved