aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 03 09, 10:20 PM PST
عالم لوہار کی تیسویں برسی جمعہ کو منائی گئی
لاہور: معروف لوک فنکار عالم لوہار کی تیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے پنجاب کی دھرتی کے گیتوں کو دنیا بھر میں خوشبو کی طرح بکھیرنے والا عالم لوہار لالہ موسٰی کے غیر معروف قصبے آچ گوچ میں پیدا ہوا۔ قدرت نے اسے پانچ دریاوٴں سے سیراب ہونے والی دھرتی کی خود رو موسیقی کی ترویج کے لئے پیدا کیا تھا۔ عالم لوہار کے دور میں فنکار کو اپنی پہچان کے لئے برسوں درکار ہوتے تھے۔ مرحوم کی فنی پختگی اسے اس وقت کے موٴثر ترین میڈیم ریڈیو تک لے گئی، یوں دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آواز سرحدوں سے بے نیاز ہو گئی۔

لوک داستانیں،صوفیانہ کلام،ماہیئے،جگنی اور بولیوں کو دلکشں روانی سے گانے والا عالم لوہار تیس سال پہلے سڑک کے ایک حادثے میں جان ہار بیٹھا لیکن اس کے ہونہار بیٹے عارف لوہار نے اپنے والد کے انداز کو مشن جان کر کامیابی سے جاری رکھاہے عالم لوہار کی خداداد آواز میں پنجاب کی دھرتی کی سوندھی خوشبو رچی ہوئی تھی جو برسوں بعد بھی لوگوں کی سماعتوں میں رس گھول دیتی ہے ۔
برطانیہ: ایک سو سترہ کلو میٹر طویل روشنی کی لکیر
لاہور: اسکول بچوں میں مصوری کا مقابلہ
کینسرنے مجھ سے میری پہلی محبت چھینی، وویک
حکومت فلمی صنعت کیساتھ مخلص ہے،نعیم طاہر
عامر پینتالیس برس کے ہوگئے
لاہور: میوزک اکیڈمی کا قیام
شاہدسات کرداروں میں
کراچی: پھولوں کی نمائش
اداکارندیم کی سابق بہو کی انصاف کی اپیل
کرشمہ کے ہاں بیٹے کا جنم
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved