aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 03 09, 02:32 PM PST
فلم کمبخت عشق پر ویڈیو گیمز ریلیز
کیلی فورنیا: ہالی وڈ کے اداکار سلور سٹالن اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر آرنالڈ شوازینگر کی اداکاری پر مشتمل بھارتی فلم کمبخت عشق کا وڈیو گیم ریلیز کر دیا گیا۔فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے فلم کی پروموشن کے لیئے ویڈیو گیم جاری کیا ہے۔ فلم کم بخت عشق میں ہیرو کا کردار بھارتی اداکار اکشے کمار اور ہیروئن کا کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے۔ فلم میں ہالی وڈ کے اسٹار اداکار سلور سٹالن اور آرنلڈ شوازینگر کی موجودگی سے فلم نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم کم بخت عشق ایک مکمل فلم ہے اور یہ ضرور کامیاب ہو گی۔

فلم کی کہانی ہالی وڈ کے اسٹنٹ مین اورسپرماڈل کے گرد گھومتی ہے۔ اسٹنٹ مین کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے جو فلم میں اپنے خطرناک اسٹنٹ سے جانا جاتا ہے جبکہ سپر ماڈل کا کردار کرینہ کپور نے ادا کیا ہے۔ اکشے کمارنے کہا ہے کہ وہ اس فلم میں مختلف نظر آئیں گے۔فلم کے گیت انویتا دت گپتا اور صابر خان نے لکھے ہیں جبکہ انو ملک، سلیمان مرچنٹ اور سلیم مرچنٹ نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
مقابلہ جیت کرسماجی کام کرنیکا موقع ملا، مس امریکا
لاہور:جشن بہاراں، رنگ رنگا شو کاانعقاد
لاہور: منی ایچرڈرائنگ کی نمائش
اسلام آباد: شام موسیقی کا اہتمام
راجنیتی خشک سیاسی ڈرامہ نہیں، جھا
لاہور: ہارس اینڈ کیٹل شو کا آغاز
کترینہ نے مادھوری کی فلمیں دیکھنا شروع کردیں
1 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved