|
کمبخت عشق کی پیشگی بکنگ میں شائقین کی دلچسپی
ممبئی: ماچومین اکشے کمار اپنی دو فلموں کی ناکامی کے بعد کچھ افسردہ تھے لیکن اب ا ن کو مسکرانے کا موقع مل گیا ہے۔سترہ جولائی کو ریلیز ہونیوالی ہالی وڈ بالی وڈبلینڈ اسٹار فلم کمبخت عشق کی ایڈ وانس ٹکٹ بکنگ جاری ہے اور شائقین کی جانب سے فلم کیلئے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پروڈیوسر ساجد نانڈیاوالہ بہت پر امید نظر آرہے ہیں ،فلم بھارت کے تما م بڑے شہروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور اسکے شوز نہ صرف رات بلکہ دن میں بھی چلائے جائیں گے ۔ |