|
مائیکل کی موت سے دو روز قبل کی ریہرسل کی فوٹیج جاری
لاس اینجلس : مائیکل جیکسن کی موت سے دو روز قبل کی ریہرسل کی فوٹیج جاری کردی گئی۔وڈیو تئیس جون کو عکس بند کی گئی تھی۔ وڈیو میں ہشاش بشاش مائیکل جیکسن کو پرفارمرز کے ہمراہ گیت دے ڈونٹ کیئراباؤٹ اس پر پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو مائیکل جیکسن کے ٹور آپریٹر نے ریلیز کی ہے۔ آپریٹر نے مستقبل میں مزید وڈیو جاری کرنے اور منسوخ شدہ شوز کی جگہ کانسرٹس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ مائیکل جیکسن کیلئے ٹریبوٹ کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جس میں مائیکل جیکسن کے اہل خانہ کے فوٹیج بھی استعمال کئے جائیں گے۔ |